زندگی سے ڈرتے ہو ؟؟
تم خود اعتمادی سے ۔ کس قدر بیگانہ ہو ۔ ۔
کیا تمہیں لڑکپن میں ۔ پیار مِل نہیں پایا ۔ ۔ ؟؟
آدمی کی شخصیت ۔ کم سِنی میں بنتی ہے ۔ ۔
عہد کم سِنی میں گر ۔ ۔ کچھ کمی سی رہ جائے ۔ ۔
ہے یہی علاج اسکا ۔ ۔ عالمِ جوانی میں ۔ ۔
اِک حسین چہرے کی ۔ ۔ بے پناہ توجہ سے ۔ ۔
پھر نئے سِرے سے ہو ۔ ۔ اُسکی شخصیت سازی ۔ ۔ ۔
تم جوان راعنا ہو ۔ ۔ عشق کیوں نہیں کرتے ؟؟ ۔ ۔ ۔
کیا فریقِ ثانی کی ۔ ۔ برتری سے ڈرتے ہو ؟؟ ۔ ۔ ۔
تم بھی ہو عجب بھنورے ۔ ۔ ۔ پنکھڑی سے ڈرتے ہو؟؟ ۔ ۔ ۔
بد نصیت پروانے ۔ ۔ ۔ روشنی سے ڈرتے ہو ؟؟ ۔ ۔
حُسن سبزا زاروں کے ۔ ۔ خوش نُما پرندوں میں ۔
حُسن کھلتے پُھولوں میں ۔ ۔ تتلیوں کے رنگوں میں ۔ ۔ ۔
حُسن مرغزاروں میں ۔ ۔ ۔ برق پا غزالوں میں ۔ ۔
ان سے تم نہیں ڈرتے ۔ ۔ ۔؟؟
اِک شبابِ حوا کی ۔ ۔ دلکشی سے ڈرتے ہو ؟؟ ۔ ۔ ۔
ان کی سردمہری سے ۔ ۔ بے رُخی سے ڈرتے ہو ؟؟ ؟ ۔ ۔۔
حُسن سے مفر کب تک ۔ ۔ حُسن دل کی مجبوری ۔ ۔
تقوای و مفرا سے ۔ ۔ عمر کب گزرتی ہے ۔۔ ۔
زندگی کلیسہ کی راہبہ نہیں کوئی ۔ ۔ ۔
یہ کسی شبینہ کی کاریہ نہیں کوئی ۔ ۔۔
زندگی ہے اک چنچل بے ۔ حجاب رقصاصہ
ہاتھ تھام کے جس کا ۔ ۔ رقص گاہِعالم میں ۔ ۔
ناچتا ہے انسان ۔ ۔ ۔
تم بھی اِس حسینہ کو ۔ ۔ بازوں کے گھیرے میں ۔ ۔
لے کے بے قراری سے ۔ ۔ رقص کیوں نہیں کرتے ؟؟ ۔ ۔۔
ترنگی سے ڈرتے ہو ۔ ۔ ۔
ان سے تم نہیں ڈرتے ۔ ۔ ۔
مولوی سے ڈرتے ہو ۔ ۔ ؟؟
مذہبی جنونی کی ۔ ۔ دشمنی سے ڈرتے ہو؟؟ ۔ ۔۔
ہو شاعری ۔ مو سیقی ۔ مصوری یا مجسمہ سازی ۔ ۔
ہر لطیف فن کو وہ کافری سمجھتا ہے ۔ ۔ ۔
تم عجب سپاہی ہو ۔ ۔ راعفل کی نالی سے ۔ ۔
تم کو ڈر نہیں لگتا ۔ ۔ ؟
بانسری سے ڈرتے ہو ۔ ۔ ۔ ؟؟؟
جس سے وہ ڈراتا ہے ۔ ۔
تم اُسی سے ڈرتے ہو ۔ ۔ ؟؟
اَب تو اُس فسوں گر کے سحر سے نکل آؤ ۔ ۔ ۔
راگ سے تمہیں نفرت ۔ ۔ ۔
رقص سے تمہیں نفرت ۔ ۔ ۔
شعر سے تمہیں نفرت ۔ ۔ ۔
حسن سے تمیہں نفرت ۔ ۔۔
اور زندگی کیا ہے ؟؟ ؟ ۔ ۔ ۔
یار اگر تم اپنی ہی زندگی سے ڈرتے ہو ۔ ۔
تو مر کیوں نہیں جاتے ۔ ۔ ؟؟
خودکشی سے ڈرتے ہو ؟؟ ۔ ۔۔
شاعر: نجم لاغر

شاعر: نجم اصغر
Tum Khud Aitimadi sy . . Kis Qadr Beegana Ho . .
Kiya Tumhein Larkpan mein . . Piyaar Mil Nai Paaya . .. ??
Aadmi Ki Shaksiyat Kam-Sini mein Banti Hai . .
Ehad-e-Kam Sini mein gar Kuch Kami C Reh jaye . ..
Hai Yehi Ilaaj uska . . Alam-e-Jawanii mein . .
ik Haseen Chehray Ki. . Bepanah Tawajjo sy . .
Phir Naye sirray sy Ho . .. Uski Shaksiyat-Sazii . ..
Tum Jawaan Raaina Ho . Ishq Kiyun Nahi Kartay ?? . . .
Kiya Fareeq-e-Saani Ki Bartarii sy Dartay Hoo ?? . . .
Tum Bhi Ho Ajab Bhanwery . . Pankharii sy Dartay Ho ??
Bad-Naseeb Parwaanay . . Roshni sy Dartay HO ??
Husn Sabza-Zaaron K . .Khush-Numa parindoon mein . . .
Husn KHiltay phoolon mein . . Titliyoun K Rungoon mein . .
Husn Murghzaalon mein . .Barq-paa ghazaalon mein
Un sy Tum Nahi Dartay ??
Ik Shaabaab-e-Hawwa Ki Dil-Kashi sy Dartay Ho ??
in Ki Sard mohrii sy .. Berukhi sy Dartay Ho ?? . . .
Husn sy Mufar Kab Tak . . Husn Dil Ki Majboori . .
Taqvaa-o-Mafraa sy . . Umr Kab guzarti Hain . . ??
Zindagi Kaleesa Ki Raahiba Nahi Koi . . .
Ye Kisi Shabeena Ki Kaariya Nahi Koi . . .
Zindagi Hai Ik Chanchal Be-Hijaab Raqsaasa . . .
Haath Thaam K jis Ka . . Raqs-e-alam mein . .
Naachta Hai Insaan . . .
Tum Bhi iss Haseena Ko . . BaaZuon K ghieray mein . .
Lay K Be-Qaraari sy Raqs Kiyun Nahi Kartay ?? . . .
Tirnagi sy Dartay Ho ??
Un sy Tum Nahi Dartay . .
Molvi sy Dartay Ho ?? . ..
Mazhabi Janooni Ki . . Dushmanii sy Dartay Ho .. ??
Ho SHayarii, Moseeki. Mussavarii, Ya Mujasma Sazii . . .
Her Lateef FUn Ko Woh. . Kaafriii samjhta Hai . .
TUm Ajab Sipaahi Ho . .
Raaifal Ki Naali sy .. TUm KO Darr Nahi Lagta . .??
Baansurii sy Dartay HO ?? .. .
Jis sy WOh Daraata Hai . . TUm Ussi sy Dartay Ho ??. . .
Ab To Us Fasoon-gar K Sehar sy Nikla aao . ..
Raag sy Tumhein Nafrat ..
Raqs sy Tumhein Nafrat . .
Sheir s Tumhein Nafrat . .
Husn sy Tumhein Nafrat . .
Aur Zindagi Kiya Hai ?? . ..
Yaar Aagr Tum Apni Hi . . Zindagi sy Dartay Ho ?? . .
TO marr Kiyun Nahi Jatay . .
Khud-Kushi sy Dartay Ho ??? . . .
Poet: Najm ul Asghar
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments :
All right reserved by Luqman Ch.